اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھا پڑڑ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے۔کئی شیوخ القراء کرام نے قرآنی قاعدے مرتب کیے ہیں ۔جن میں شیخ القرآء قاری ادریس عاصم ، شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی ، قاری عبد الرحمٰن ، قاری محمد شریف وغیرہ کے مرتب کردہ تجویدی قاعدہ قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر ’’ رنگین تجویدی نورانی قاعدہ‘‘ دار المعرفہ ،لاہور کامرتب شدہ ہے۔یہ 16تختیوں پر مشتمل ایک جامع قرآنی قاعدہ ہے۔ علم تجوید کے مطابق صحیح اور درست پڑھانے اور پورا پورا فائدہ اٹھانے کےلیے یہ بہترین قاعدہ ہے۔اس قاعدہ کی اضافی خوبی یہ ہے کہ اس میں مکمل مسنون نماز اورنمازجنازہ مع ترجمہ درج ہے ۔او ر آخر میں تلاوت کی ضروری خوبیاں اور اور تلاوت میں جن عیوب سے بچنا چاہیے ان کو درج کردیا گیا ہے ۔(م۔ا).
Mostrar mais
Novidades em 1.0 mais recente
Last updated on Mar 1, 2023
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Download APK on Android with Free Online APK Downloader - APKPure
Facebook
Twitter
Reddit
WhatsApp
LINE
Gmail
LinkedIn
Pinterest
Messenger
Telegram
Obrigado pela sua classificação e feedback!
Você já classificou.
We use cookies and other technologies on this website to enhance your user experience. By clicking any link on this page you are giving your consent to our Privacy Policy and Cookies Policy.