zobacz nas sahabiyaat ma uswa e sahabiyaat
اسلام کی قدیم تاریخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشر ت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دور حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاث ر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے حیثیتو ں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیبات اور اکابر صحابیات ان تمام حی ثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ''سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات '' صحابیات کے حوالے سے تین م ختلف کتابوں کا مجموعہ ہے ۔ اسوۂ صحابیات مولانا سعید انصاری ، سیر الصحابیات مولانا عبدالسلام ندوی اور مسلمان عورتوں کی بہادری علامہ سید سلیمان ندوی کی مشترکہ تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میںدور حاضر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے ازواج مطہرا ت طیبات ، ا کابر صحابیات او ر نامور مسلمان بہادرخواتین کے مستند خواتین او رلڑکیاں صحابیا ت کی اخلاقی،معاشرتی اوربہادری کے واقعات کو اپنے لیے نموہ ب نا سکیں۔(م۔ا).