آیت الکرسی اردو

آیت الکرسی اردو

Peaceforall
Apr 9, 2024
  • 7.2 MB

    فائل سائز

  • Android 4.2+

    Android OS

About آیت الکرسی اردو

آیت الکرسی ( آفلائن اور اودیو)

آيت الکرسی سورہ بقرہ کی آیت نمبر 255 کو کہا جاتا ہے۔ بعض مفسرین اسی سورت کی آیت نمبر 256 اور 257 کو بھی مضامین میں ہماہنگی کی وجہ سے آیت الکرسی میں شامل کرتے ہیں۔ قرآن‌ مجيد کی صرف اسی آیت میں "خدا کی کرسی" کا نام آیا ہے جہاں فرماتے ہیں:"وَسِعَ کُرسِیُّهُ السَّمواتِ و الارضَ (ترجمہ: اس کی کرسی (علم و اقتدار) آسمان و زمین کو گھیرے ہوئے ہے۔) یہ آیت اسی وجہ سے پیغمبر اکرمؐ کے زمانے سے ہی "آيۃ الكرسى‌" کے نام سے مشہور ہے۔

ائمہ معصومین کی احادیث میں اس آیت کا پڑھنا ہر حال میں اور بالاخص نماز کے بعد، نیند سے پہلے، گھر سے باہر جاتے وقت، کسی خطرے سے دوچار ہوتے وقت، کسی سختی یا مشکلات میں گرفتاری کے وقت، سواری پر سوار ہوتے وقت اور آنکھوں کی بیماری سے نجات پانے کیلئے پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید اور مستحب گردانا گیا ہے۔ نماز وحشت میں بھی آیت الکرسی پڑھی جاتی ہے۔

فضیلت اور خصوصیات

آیت الکرسی مضامین کے حوالے سے دینی تعلیمات کا عمیق سمندر ہے اور اس کے پڑھنے کی فضیلت اور انسانی زندگی میں اس کے جو آثار اور برکات ہیں اس کی طرف احادیث میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ علامہ طباطبایی فرماتے ہیں کہ آیت الکرسی کی عظمت اس آیت کا "توحید" اور خدا کی "قیمومیت" سے متعلق عمیق مطالب پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ہے۔ اسی طرح آپ فرماتے ہیں کہ اسم ذات کے علاوہ باقی تمام اسماء حُسنا کا مرجع خدا کی قیمومیت ہے۔

یہ آیت پیغمبر اکرم(ص) کے زمانے میں بھی آيۃالكرسى‌ کے نام سے معروف‌ تھی۔ پیغمبر اکرم(ص) نے فرمایا کہ : قرآن کی باعظمت ترین آیت آیت الکرسی ہے۔ مزید فرمایا: الفاظ کا سردار قرآن قرآنی سورتوں کا سرور سورہ بقرہ اور سورہ بقرہ کا سرور آیت الکرسی ہے۔ یہ آیت ہمیشہ تمام مسلمانوں کی خاص توجہ کا مرکز رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام کے تمام تعلیمات "توحید" پر استوار ہے اور آیت الکرسی میں توحید کو نہایت مختصر و مفید طور پر بیان فرمایا ہے۔ اس آیت میں خدا کی ذات، صفات اور افعال سب مورد بحث واقع ہوا ہے۔

مختلف مواقع میں آیت الکرسی کی تلاوت کے آثار کے حوالے سے شیعہ و سنی دونوں طرف سے بہت زیادہ احادیث نقل ہوئی ہیں۔ اس آیت کا پڑھنا ہر حالت میں بالاخص نماز کے بعد، سونے سے پہلے، گہر سے نکلتے وقت، کسی مشکل یا سختی سے آمنا سامنا ہوتے وقت، کسی سواری پر سورا ہوتے وقت اور آنکھوں کی سلامتی اور اس کو امراض سے بچانے کیلئے اس کا پڑھنا مستحب ہے۔

مزید دکھائیں

What's new in the latest 7.4

Last updated on Apr 9, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
مزید دکھائیں

ویڈیوز اور اسکرین شاٹس

  • آیت الکرسی اردو پوسٹر
  • آیت الکرسی اردو اسکرین شاٹ 1
  • آیت الکرسی اردو اسکرین شاٹ 2

آیت الکرسی اردو APK معلومات

Latest Version
7.4
Android OS
Android 4.2+
فائل سائز
7.2 MB
ڈویلپر
Peaceforall
Available on
APKPure پر محفوظ اور تیز APK ڈاؤن لوڈ کریں
APKPure آپ کے لئے وائرس سے پاک آیت الکرسی اردو APK ڈاؤن لوڈ میسر کرنے کے لئے سائنیچر تصدیق استعمال کرتا ہے۔
APKPure آئیکن

APKPure ایپکےذریعےانتہائی تیزاورمحفوظڈاؤنلوڈنگ

Android پر XAPK/APK فائلیںانسٹالکرنےکےلیےایککلککریں!

ڈاؤن لوڈ کریں APKPure
thank icon
ہم آپ کے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اس ویب سائٹ پر کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔
اس صفحے پر کسی بھی لنک پر کلک کرکے آپ ہماری رازداری کی پالیسی اور کوکیز پالیسی پر متفق ہو رہے ہیں۔
مزید جانیں