GrowPak - زرعی ایپ

  • 54.4 MB

    فائل سائز

  • Android 8.0+

    Android OS

About GrowPak - زرعی ایپ

زراعت کو ڈیجیٹائز کرنا اور درست زرعی خدمات فراہم کرنا

گروپاک اسمارٹ فارمنگ کے لیے استعمال ہونے والی ایپ ہے جو زراعت کے شعبے میں محرومیوں اور عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے جدید حل فراہم کرتی ہے۔ گروٹیک کا بنیادی مقصد قدرتی وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت کو استحکام کی طرف بھی لے کے جانا ہے۔ اسمارٹ فارمنگ ایگریکلچر ایپ سے کاشتکار اپنی زرعی زمینوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور زرعی لاگت کو کم کر کے بہتر پیداوار بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

سیٹلائٹ سے کیا گیا تجزیہ:

ہمارا سیٹلائٹ پر مبنی ڈیٹا آپ کو زمین میں موجود ان غذائی اجزاء کا تعین کرنے میں مدد کرے گا ، جو فصلوں کی بہترین پیداوار کے لیے معاون ثابت ہوتےہیں۔ اور آپ کے فارم کی غذائی ضرورت کو دیکھتے ہوئے آپ کو کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کے متعلق مشورہ دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ گروٹیک کسانوں، ان کےخاندانوں اور دیہی آبادیوں کو" ٹیلی ہیلتھ اور بیمہ " کی خدمات مہیا کر رہی ہے

الرٹ نوٹیفکیشن:

تجزیہ کی بنیاد پر آپ کے کھیت میں پیدا ہونے والے زرعی مسائل جن میں کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ، پانی کی کمی، غذائی اجزا کی کمی یا زیادتی سے آگاہ کر کے بروقت حل (الرٹ) کی صورت میں فراہم کیا جاتا ہے۔

فصل کے مسائل کی بروقت راہنمائی:

آپ کے کھیت میں کیڑوں، بیماریوں یا غذائی اجزا سے متعلق کسی بھی قسم کا مسئلہ ہونے کی صورت میں گروپاک بروقت تشخیص کر کے فوری حل مہیا کرے گی۔

پودوں کی صحت کا تجزیہ اور تجویز:

سیٹلائٹ سےایسی شعاعوں کا اخراج ہوتا ہے جس سے پودوں کی موجوہ صحت کا پتہ چلتا ہے ، پودوں کی صحت میں کمی کی وجوہات کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ یا غذائی اجزاء کی کمی یا زیادتی ہو سکتی ہے ۔اس تجزیہ کی بنیاد پر ہمارے زرعی ماہرین فصل کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے تجاویز فراہم کرتے ہیں۔

پانی کی دستیابی کا تجزیہ:

گروٹیک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کے کھیت کی تصاویر لیتا ہے، جس کی بیناد پر ہمارے زرعی ماہرین آپ کے کھیت میں موجود پانی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کھیت کے اس حصہ کی نشاندہی کرتے ہیں جہاں آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح پانی کے ضیاع اور اس پر آنے والی لاگت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

لاگت اور پیداوار کا تناسب:

اسمارٹ فارمنگ ایگریکلچر ایپ کے ذریعے ہم کسان کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ، منافع میں 40 فیصد تک اضافہ اور پیداواری اخراجات میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کر کے ہم فصل کی پیداوار اور معیار کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایگری کمیونٹی:

کسان کو اپنی فصل سے متعلق کوئی بھی تجویز درکار ہوتو وہ اپنی فصل کی تصویر ایگری کمیونٹی میں اپ لوڈ کر کے تجویز حاصل کر سکتا ہے۔ مزید یہ کہ جتنی جلدی ممکن ہو، ایڈمن آپ کی پوسٹ دیکھ کر بہترین حل دے گا اور بلیو ٹک سے اس کی تصدیق کرے گا۔ صارفین مختلف پوسٹس دیکھ سکتے ہیں اور لائکس، شیئرز، کمنٹس کر سکتے ہیں۔گروپاک ایپ کے کمیونٹی سیکشن میں کسان فصلوں سے متعلق مسائل لکھ کر ،تصویر کے ذریعے یا صوتی پیغام کے ذریعےبھیج کر اس مسئلے کا تصدیق شدہ حل حاصل کر سکتے ہیں۔

گروٹیک کی اسمارٹ فارمنگ ایگریکلچر ایپ مندرجہ ذیل خدمات پیش کر رہی ہے۔

✔مٹی کاتجزیہ

✔پودوں کی صحت تجزیہ

✔کھادوں کی سفارشات

✔پانی کی دستیابی کا تجزیہ

✔فصلوں کا پیداواری منصوبہ

✔ماہرین کی رائے

✔موسم کی پیشن گوئی اور الرٹ

✔رپورٹ کے مطابق اطلاعات

✔فارم مینیجمنٹ

✔ ٹیلی ہیلتھ اور بیمہ کی خدمات

تنصیب:

نیچے دئیے گئے لنک پہ کلک کریں اور ابھی اس ایپلیکیشن کو ڈاون لوڈ کریں : https://play.google.com/store/search?q=growpak&c=apps

https://www.growtechsol.comمزید معلومات کے لیے:

مزید دکھائیںکم دکھائیں

What's new in the latest 1.6.1

Last updated on 2025-03-15
This release has 1) Improved Design 2) Kitchen Gardening 3) Farm Management Improvements 4) Community Updates 5) Advisory in Simplified Format 6) WhatsApp Sharing Option 7) Bug Fixes

GrowPak - زرعی ایپ APK معلومات

Latest Version
1.6.1
کٹیگری
پیداواریت
Android OS
Android 8.0+
فائل سائز
54.4 MB
Available on
APKPure پر محفوظ اور تیز APK ڈاؤن لوڈ کریں
APKPure آپ کے لئے وائرس سے پاک GrowPak - زرعی ایپ APK ڈاؤن لوڈ میسر کرنے کے لئے سائنیچر تصدیق استعمال کرتا ہے۔

APKPure ایپکےذریعےانتہائی تیزاورمحفوظڈاؤنلوڈنگ

Android پر XAPK/APK فائلیںانسٹالکرنےکےلیےایککلککریں!

ڈاؤن لوڈ کریں APKPure
گزارش امنیت

GrowPak - زرعی ایپ

1.6.1

یہ حفاظتی رپورٹ جلد ہی دستیاب ہوگی۔ اس دوران، براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ ایپلیکیشن APKPure کے ابتدائی حفاظتی چیک پاس کر چکی ہے۔

SHA256:

3545013961155dbcc4f203454ce029bc24c0e9f63cd6b2e0e0f598b3acebfe6e

SHA1:

90c90dcf7b07c7727da04f249027f531e62834cd