سوئچ رسائی

سوئچ رسائی

Google LLC
Aug 22, 2024
  • 10.0

    6 جائزے

  • 10.5 MB

    فائل سائز

  • Android 8.0+

    Android OS

About سوئچ رسائی

سوئچز یا فرنٹ کیمرا سے اپنے آلے کو کنٹرول کریں۔

‏سوئچز یا فرنٹ کیمرا استعمال کر کے اپنے فون یا ٹیبلیٹ کو کنٹرول کریں۔ آپ آئٹمز کو منتخب کرنے، اسکرول کرنے، ٹیکسٹ درج کرنے اور بہت کچھ کرنے کے لیے سوئچز استعمال کر سکتے ہیں۔

سوئچ رسائی آپ کو ٹچ اسکرین کے بجائے ایک یا زیادہ سوئچز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے Android آلے کے ساتھ تعامل کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ آپ کے اپنے آلے کے ساتھ براہ راست تعامل نہ کر پانے کی صورت میں، سوئچ رسائی مفید ہو سکتی ہے۔

شروع کرنے کیلئے:

1۔ اپنے آلے کی ترتیبات ایپ کھولیں۔

‏2۔ ایکسیسبیلٹی > سوئچ رسائی پر تھپتھپائیں۔

سوئچ سیٹ اپ کریں

سوئچ رسائی آپ کی اسکرین پر موجود آئٹمز کو اسکین کرتی ہے اور ہر آئٹم کو اس وقت تک ہائی لائٹ کرتی ہے جب تک کہ آپ کوئی انتخاب نہ کر لیں۔ آپ چند اقسام کے سوئچز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔:

فزیکل سوئچز

• ‏USB یا بلوٹوتھ سوئچز، جیسے بٹنز یا کی بورڈز

• آلہ پر سوئچز جیسے والیوم بٹنز

کیمرا سوئچز

• اپنا منہ کھولیں، مسکرائیں یا اپنے ابرو اٹھائیں

• بائیں، دائیں یا اوپر دیکھیں

اپنا آلہ اسکین کریں

سوئچ سیٹ اپ کرنے کے بعد آپ اسکرین پر موجود چیزوں کو اسکین اور ان کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔

• خطی اسکیننگ: ایک وقت میں آئٹمز کے درمیان ایک منتقلی کریں۔

• قطار-کالم اسکیننگ: ایک وقت میں ایک قطار اسکین کریں۔ قطار منتخب ہونے کے بعد، اس فہرست میں موجود آئٹمز سے منتقلی کریں۔

• پوائنٹ اسکیننگ: مخصوص افقی اور عمودی مقام کو منتخب کرنے کے لیے حرکت کرنے والی لائنز کو منتخب کریں پھر، "منتخب کریں" کو دبائیں۔

• گروپ کا انتخاب: مختلف رنگ کی گروپ بندیوں کو سوئچز تفویض کریں۔ اسکرین پر موجود تمام آئٹمز کو ایک رنگ تفویض کیا جائے گا۔ اپنے مطلوبہ آئٹمز کے گرد رنگ کے مطابق سوئچ کو دبائیں۔ گروپ کے سائز کو اس وقت تک کم کریں جب تک کہ آپ اپنی پسند تک نہ پہنچ جائیں۔

مینیوز کا استعمال کریں

کسی عنصر کے منتخب ہونے پر آپ کو دستیاب تعاملات کے ساتھ ایک مینیو نظر آئے گا، جیسے منتخب کریں، اسکرول کریں، کاپی کریں، پیسٹ کریں اور بہت کچھ کریں۔

اپنے آلہ کے گرد گھومنے میں مدد کے لیے اسکرین کے سب سے اوپر ایک مینیو بھی ہوگا۔ مثال کے طور پر آپ اطلاعات کھول سکتے ہیں، ہوم اسکرین پر جا سکتے ہیں والیوم تبدیل اور بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

کیمرا کے سوئچز کے ساتھ نیویگیٹ کریں

آپ اپنے فون کو چہرے کے اشاروں کے ساتھ نیویگیٹ کرنے کے لیے کیمرے کے سوئچز استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے فون کے فرنٹ کیمرا کے استعمال سے اپنے فون پر موجود ایپس کو براؤز کریں یا منتخب کریں۔

آپ اپنی ضروریات کے مطابق ہر اشارے کی حساسیت اور دورانیہ کو بھی حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔

شارٹ کٹس کو ریکارڈ کریں

آپ ٹچ کے ان اشاروں کو ریکارڈ کر سکتے ہیں جو سوئچ کو تفویض کیے جا سکتے ہیں یا مینیو سے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ ٹچ کے اشاروں میں چٹکی بھرنا، زوم کرنا، اسکرول کرنا، سوائپ کرنا، دوبار تھپتھپانا اور بہت کچھ کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد آپ ایک سوئچ کے ساتھ متواتر یا پیچیدہ کارروائیاں شروع کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، ای بک کے دو صفحات کو تبدیل کرنے کے لیے دو بار دائیں طرف سوائپ کرنے والے اشارے کو ریکارڈ کرنا۔

اجازتوں کا نوٹس

• ایکسیسبیلٹی سروس: چونکہ یہ ایپ ایک ایکسیسبیلٹی سروس ہے، اس لیے یہ آپ کی کاروائیوں کا مشاہدہ کر سکتی ہے، ونڈو کے مواد کو بازیافت کر سکتی ہے اور آپ کے ٹائپ کردہ ٹیکسٹ کا مشاہدہ کر سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

What's new in the latest 1.15.0.647194712

Last updated on 2024-08-22
اس اپ ڈیٹ میں بگ کی اصلاحات شامل ہیں۔
مزید دکھائیں

ویڈیوز اور اسکرین شاٹس

  • سوئچ رسائی پوسٹر
  • سوئچ رسائی اسکرین شاٹ 1
  • سوئچ رسائی اسکرین شاٹ 2
  • سوئچ رسائی اسکرین شاٹ 3
  • سوئچ رسائی اسکرین شاٹ 4
APKPure آئیکن

APKPure ایپکےذریعےانتہائی تیزاورمحفوظڈاؤنلوڈنگ

Android پر XAPK/APK فائلیںانسٹالکرنےکےلیےایککلککریں!

ڈاؤن لوڈ کریں APKPure
thank icon
ہم آپ کے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اس ویب سائٹ پر کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔
اس صفحے پر کسی بھی لنک پر کلک کرکے آپ ہماری رازداری کی پالیسی اور کوکیز پالیسی پر متفق ہو رہے ہیں۔
مزید جانیں