Радд Э Кадияният К Зарриен Усул
اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا۔ اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ نبوت کسبی نہیں وہبی ہے یعنی اللہ تعالی نے جس کو چاہا نبوت ورسالت سے نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ و ہ نبی نہیں بن سکتا ۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم ق رار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور ا لہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت او روح ی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ کرے وحی کانزول ہوتاہے وہ دجال ،کذاب ،مفتری ہوگا۔ امت محمدیہ اسےہر گز مسلمان نہیں سمجھے گی یہ امت محمدیہ کا اپنا خود ساختہ فیصلہ نہیں ہے بلکہ نبی کریم ﷺ کی زبان صادقہ کا فیصلہ ہے ۔ قادیانیت کے فکر علماء نے مختلف ا نداز میں خدمات سرانجام دی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب''رد قادیانیت کے زریں اصول'' ربوہ کے پڑوس میں رہ کرقاد یانیت کے خلاف نصف صدی سے زائد عرصہ تک جھوٹی نبوت سے ایک زبردست جنگ لر نے والے مرد مجاہد مولانا منظور احمد چنیوٹی کی زندگی کا حاصل ہے ۔مولا نا نے اس کتاب میں حقانیت عقیدہ ختم نبوت پر قرآن وحدیث کے فولادی دلائل، حیات ونزو ل مسیح پر آفتاب روشن سے براہین کا انباراور قادیانی دجل وتلبیس اور ان کے پیدا کردہ شکوک وشبہات کاعلمی جائزہ پیش کیا ہے ۔الغرض یہ کتاب رد ق ادیانیت کا انسائیکلوپیڈیا ورمرزا قادیانی کا شناختی کارڈ ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ قادیانیت کے رد میں مولانا منظور چنیوٹی کی کاوشوں کو قب ول فرمائے اور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا).