iman aur akhlaq
تاریخ کے نامعلوم دور سے لیکر آج تک یہ سوالات ہر انسان کے سامنڒ رہے ہی کہ یہ کائنات کیا ہے اور کس طرح وجود میں آئی ہے۔بلکہ خود انسان کس طرح پیدا ہوا ہے اور اس کا نجام کا ہونا چاہئے۔کائنات میں موجود اشیاء کا باہمی رشتہ کیا ہے اور ان اشیاء سے انسان کا تعلق کیا ہے۔ نیز اس تعلق کے تقاضے کیا ہیں۔ان گتھیوں کو سلجھانے کے لڦے ہر دور ا انسان غور وفکر میں مصروف رہا ہے اور ہر دور نے ان سوالات کے جوابات کے لئے ایک مکمل فلسفہ حیات وضع کیا ہ جس ۩ ے نتیجے میں مختلف نظام ہائے زندگی ظہور میں آئے ہیں۔ہمارے موجودہ دور میں بھی زندگی کے مختلف فلسفے اور نظام موجود ہیں اور ان میں اعتقاد رکھنے والے اپنے اپنے مخصوص طرز زندگی کو ص حیح اور بہتر ثابت کرنے میں کوشاں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" ایمان اور اخلاق"محترم پروفیسر عبد الحمید صدیقی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں ا نہوں نے کائنات کے نظام کے حوالے سے گفتگو کی ہے اور اس میں ڈارون کی خام خیالیاں, وجودخال ق کائنات, اسلام میں خدا کا تصور،خدا اور رسولﷺ کی محبت کے تقاضے, انسان کا مقصد حیات, انسان او ر رائج الوقت تہذیبیں،مادی ترقی اور انسان،انسان کا متاع دنیا سے تعلق, صبر وتوکل اور عورت کا مقام جیسے ابواب قائم کئے ہیں۔(راسخ).