About زیارت جامعہ کبیرہ
زیارت جامعہ کبیرہ آفلائن - اودیو - ترنزلیشن
زیارت جامعۂ کبیرہ ائمہ معصومینؑ کی اہم ترین اور کامل ترین زیارت ہے جس کے ذریعے دور یا نزدیک سے تمام ائمہ کی زیارت کی جا سکتی ہے۔
یہ زیارت نامہ شیعیان اہل بیتؑ کی درخواست پر امام ہادیؑ کی طرف سے صادر ہوا ہے۔ اس زیارت نامہ کے مضامین درحقیقت ائمہؑ کے بارے میں شیعہ عقائد، ائمہؑ کی منزلت اور ان کی نسبت ان کے پیروکاروں کے فرائض پر مشتمل ہے۔ یہ زیارت نامہ فصیح ترین اور دلنشین ترین عبارات کے ضمن میں امام شناسی کا ایک اعلی درسی نصاب فراہم کرتا ہے۔
زیارت جامعہ در حقیقت عقیدہ امامت کے مختلف پہلؤوں کی ایک اعلی و بلیغ توصیف ہے کیونکہ شیعہ کی نظر میں دین کا استمرار و تسلسل اسی عقیدے سے تمسک سے مشروط ہے۔ چونکہ اس زیارت کے مضامین و محتویات، ائمۂؑ کے مقامات و مراتب کے تناظر میں وارد ہوئے ہیں چنانچہ امام ہادیؑ نے فرمایا ہے کہ زیارت جامعہ پڑھنے سے پہلے زائر 100 مرتبہ تکبیر کہے تاکہ ائمۂؑ کے سلسلے میں غلو سے دوچار نہ ہو۔
اس زیارت میں اہل بیت کی توصیف رسول اللہ(ص) کے برحق جانشینوں کے عنوان سے ہوئی ہے اور نہایت فصیح زبان میں تمام شیعہ عقائد کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ نیز ائمہؑ کے رسول اللہ(ص) کے ساتھ ارتباط و اتصال، ائمۂؑ کی علمی، اخلاقی اور سیاسی منزلتوں اور مقامات، ان کے اسوہ اور نمونۂ عمل ہونے، امامت اور توحید کے درمیان تعلق اور امام شناسی کے ساتھ خدا شناسی کے ربط کی طرف اشارے ہوئے ہیں۔ زیارت جامعہ کے دوسرے موضوعات و مباحث میں اہل بیت علیہم السلام کی عصمت، ان کی خلقت کے تسلسل، تولی اور تبری نیز رجعت و تسلیم شامل ہیں۔ اس زیارت میں ائمۂؑ کے فضائل فصیح زبان میں قرآن اور سنت سے پیوند کی روشنی میں بہترین انداز سے بیان ہوئے ہیں۔
What's new in the latest 7.0
زیارت جامعہ کبیرہ APK معلومات
کے پرانے ورژن زیارت جامعہ کبیرہ
زیارت جامعہ کبیرہ 7.0
![APKPure آئیکن](https://image.winudf.com/v2/upload/images/icon.png/image.png?fakeurl=1&w=120)
APKPure ایپکےذریعےانتہائی تیزاورمحفوظڈاؤنلوڈنگ
Android پر XAPK/APK فائلیںانسٹالکرنےکےلیےایککلککریں!