Our website uses necessary cookies to enable basic functions and optional cookies to help us to enhance your user experience. Learn more about our cookie policy by clicking "Learn More".
Accept All Only Necessary Cookies

درباره‌ی لسان القرآن

یادگیری قرآن به زبان اردو، این برنامه 100٪ در 2014 سخنرانی از امیر سهیل است.

بسم الله الرحمن الرحیم

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اس کام کو مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی.

یہ ایپ مکمل طور پر برادر عامر سہیل صاحب کے 2014 کے لیکچرز اور کتاب لسان القرآن پر مشتمل ہے.میں نے اپنی طرف سے اس میں کسی بھی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا ہے.

اللہ تعالی برادر عامر سہیل صاحب کو جزا ئےخیرعطا فرمائے جنہوں نے عربی زبان سیکھنا ہر عام و خاص کے لیے آسان کر دیا ہے.یہ ایپ قطعی طور پر لیکچرز کا متبادل نہیں ہے، بلکہ اس ایپ سے مستفید ہونے کی بنیادی شرط پہلے لیکچرز کو مکمل طور پر دیکھنا ہے. بصورت دیگر اس ایپ سے فائدہ حاصل کرنا دشوار ہوگا.

اس ایپ کو بنانے کی وجہ یہ ہے کہ میرے متعدد دوستوں اور عزیز واقارب نے عربی زبان سیکھنے کے مختلف طریقے استعمال کیے، میرا مشاہدہ ہےکہ سب لوگ بڑے جوش و جذبہ سے ابتدا کرتے ہیں، لیکن کچھ عرصہ کے بعد سیکھنا ترک کر دیتے ہیں، کیونکہ جوں جوں وہ آگے بڑہتے ہیں، حاصل کردہ علم پر دسترس رکھنا مشکل ہو جاتی ہے.

میں نے اپنے زمانہ طالب علمی میں ایک طریقہ اپنایا جس نے مجھے بہت مدد کی، ا اللہ تعالی کے فضل اور توفیق سے اس طریقہ کار کو اپنانےکی وجہ سے میرے لیے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں داخلہ لینا ممکن ہوا اور بعد ازاں امریکہ میں تعلیم کے دوران آسانی رہی.شروع سےہی میری عادت رہی کہ اچھی سے اچھی اور مفصل کتاب پڑھنی ہے اور پھر اسکا خلاصہ بنالینا ہے، جو دہرائی کے لیے بہت آسانی پیدا کر دیتا ہے. بعض اوقات ایسا بھی ہوا کے 200 صفحات کا خلاصہ 20 صفحات پر بنالیا، جس کی وجہ سے مکمل کتاب چند منٹوں میں دہرائی جاسکتی ہے.اسی طریقہ کو میں نے عربی زبان سیکھنے میں استعمال کیا جس کی وجہ سے کافی آسانی ہوئی.جب میں نے اپنے جاننے والوں سے یہ طریقہ شئیر کیا تو اللہ کے فضل سے جو لوگ کافی کوششوں کے بعد مایوس ہو گئے تھے انھوں نے بھی آسانی سے اس کورس کو مکمل کرلیا.

بنیادی طور پر اس ایپ کا مقصد مختصر وقت میں مکمل لیکچرز کو دہراناہے. اس ایپ کے آخر میں نے ایک سبق کا اضافہ کیا ہے جس میں تما م اسباق کا خلاصہ اور اہم قواعد کو اکٹھا کیا گیا ہے. میں ذاتی طور پر اسم کے 41 اسباق کو تقریبا دو گھنٹوں میں دہرا لیتا ہوں، جس کی وجہ سے ان تمام اسبا ق پر دسترص حاصل کرناااور یاد رکھنا بہت آسان ہو جاتاہے.

ہر لیکچر کو ایک سبق کی شکل دی گئی ہے.لیکچرز کو موضوع کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہے.ان لیکچرز میں جو کچھ بھی بورڈ پر لکھا گیا اس کو اسی طرح سے ہو بہو ٹائپ کرنے کی سعی کی ہے. ہر موضوع کی متعلقہ آڈیو ااوراس سبق سے متعلقہ لسان القرآن کتاب کے صفحات کو اپ لوڈ کیا گیاہے، اس کے علاوہ اس سبق سے متعلقہ لسان القرآن کتاب میں جو مشق دی گئی ہے اس کوبھی شامل کیا ہے.اس کے علاوہ ہر لیکچر کا خلاصہ بھی تحریر کیا گیا ہے تاکہ دہرائی میں آسانی ہو.اس کے علاوہ آخر میں متعلقہ ویڈیو کا لنک دیا گیا ہے جس کے ذریعے سے یو ٹیوب سے لیکچر دیکھا جا سکتا ہے.متعلقہ موضوع کاویڈیو میں وقت بھی تحریر کیا گیا ہےجس کے ذریعہ اس کو آسانی سے ڈھونڈا جا سکتا ہے.

میں محترم برادر عامر سہیل صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ایپ کو مکمل کرنے میں راہنمائی فرمائی.میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات میں سے اپنا قیمتی وقت نکالا اور تمام اسباق کوپڑھا اورتصحیح کی.

والسلام، دعاؤں کاطالب

ڈاکٹر محمد آصف ڈوگر

2017/11/02

بارگذاری ترجمه...

اطلاعات تکمیلی برنامه

آخرین نسخه

وارد شوید undefined در undefined 1.2

بارگذاری شده توسط

Ray Tous

نیاز به اندروید

Android 4.1+

نمایش بیشتر

جدیدترین چیست در نسخه‌ی 1.2

Last updated on 06/02/2019

Add push notification

نمایش بیشتر

لسان القرآن اسکرین شات ها

در حال بارگذاری نظر...
زبان‌ها
اشتراک در APKPure
اولین کسی باشید که به نسخه اولیه، اخبار و راهنمای بهترین بازی ها و برنامه های اندروید دسترسی پیدا می کند.
نه، متشکرم
ثبت نام
با موفقیت مشترک شد!
اکنون به APKPure مشترک شده اید.
اشتراک در APKPure
اولین کسی باشید که به نسخه اولیه، اخبار و راهنمای بهترین بازی ها و برنامه های اندروید دسترسی پیدا می کند.
نه، متشکرم
ثبت نام
موفقیت!
شما الان عضو خبرنامه‌ی ما شدید.